1
0
Friday 16 Aug 2019 22:00

ہندو ذہنیت بارے بیان پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملایشیاء سے ملک بدر کیے جانے کا امکان

ہندو ذہنیت بارے بیان پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملایشیاء سے ملک بدر کیے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ بھارت سے جبری بے دخلی کے بعد ملائیشیا میں مستقل شہریت حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے متنازع بیان کے بعد ان کی ملک بدری پر غور کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں حال ہی میں اقلیتوں سے متعلق اپنے متنازع بیان کے باعث مشکلات میں گھرے عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کی ملک بدری کے بارے میں ممکنہ طور پر سوچا جا رہا ہے۔ ملائیشیا کے وزیر داخلہ محی الدین یاسین نے اپنے بیان میں کہا کہ مذہبی اسکالر ذاکر نائیک سے ملک کے ہندو اقلیتوں سے متعلق متنازع بیان کے بارے میں پولیس پوچھ گچھ کرے گی، اس بیان سے اقلیتوں کی دل آزاری بھی ہوئی۔ دوسری جانب بھارت سے ملائیشیا منتقل ہونے اور شہریت حاصل کرنے والے مذہبی اسکالر ذاکر نائیک نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا وہ اقلیتوں کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

ادھر سنگاپور کے اخبار اسٹریٹ ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ متنازع بیان کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے اور شہریت ختم کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ ذاکر نائیک نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ ملائیشیا میں آباد قدیم ہندو برادری اب بھی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے زیادہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حمایت اور عزت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں ہزاروں ہندوؤں کو اسلام میں داخل کرنے والے مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کو دہشت گردی پر اکسانے کے مقدمات کے باعث ملک چھوڑنا پڑا تھا اور اُن کی جائیدادیں بھی ضبط کرلی گئی تھیں۔ ذاکر نائیک  سعودی عرب میں کچھ عرصے قیام کے بعد ملائیشیا پہنچے جہاں پچھلی حکومت نے انہیں مستقل شہریت دے دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 810976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

bisharat ali
Europe
muslmano ke khilaf jhoti kahaniyan bana kr muslmano ko mulk darbadr kya jata he lkn muslmano sar e aam hindustan me qatal kya ja rha he uspe to koi qadam nh utha rhapsodies. kashmir ke muslmano pe itna zulm kya ja rha he us pe koi kuch nh bolta media bhi khamosh he
ہماری پیشکش