0
Friday 16 Aug 2019 23:45

پاک فوج ہی وطن عزیز کو دہشتگردوں سے نجات دلا سکتی ہے، علامہ باقر زیدی

پاک فوج ہی وطن عزیز کو دہشتگردوں سے نجات دلا سکتی ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کوئٹہ کچلاک میں جامع مسجد قاسم میں بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم جانوں کی ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان باالخصوص کوئٹہ شہر ملک دشمن عناصر کے نشانے پر ہے، لیکن اس کے باوجود بلوچستان کی صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ اپنی تعزیتی بیان میں علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان پہلے ہی اپنی ایک اہمیت رکھتا تھا، لیکن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے قیام کے بعد عالمی دنیا کی نظر میں بلوچستان کی اپنی ایک پہچان اور وقار بن رہا ہے، دنیا بھر کے ممالک اور عالمی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن دوسری جانب بلوچستان باالخصوص کوئٹہ شہر میں آئے دن دہشتگردانہ کاروائیوں کی وجہ سے دنیا کے سامنے پاکستان باالخصوص بلوچستان کا انتہائی منفی تاثر جا رہا ہے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ کوئی بھی ملک یا ادارہ ان دہشتگردانہ کاروائیوں کو دیکھتے ہوئے بلوچستان سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری سے اجتناب کرے گا، جو کہ دشمن یعنی امریکا، بھارت اور اسرائیل کی جیت اور پاکستانی کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورا بلوچستان ملت جعفریہ کے لہو سے سرخ رہا ہے، ہم نے ہمیشہ بلوچستان میں ملک دشمن تکفیری عناصر کے خلاف بھرپور اور بے رحمانہ فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاک فوج ہی ہے کہ جو وطن عزیز کو ان انسانیت کے بدترین دشمنوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 810991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش