0
Monday 19 Aug 2019 19:26

پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کرائے گی، حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کرائے گی، حسن مرتضیٰ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کرائے گی، موجودہ حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ مہنگا پڑ گیا ہے، امریکہ میں عمران خان نے جا کر کشمیر ٹرمپ کے ذریعے بیچ دیا ہے، موجودہ  حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، مہنگائی کی شرح میں اضافے سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، مگر حکومت یوٹرن پر یو  ٹرن لے رہی ہے اور اس کا پورا سال صرف یوٹرن ہی لیتے گزر گیا ہے۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور جعلی حکومت نے ایک سال میں ملک بیرونی قرضوں کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے اور خزانے کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہیں، 73 برس کی تاریخ میں پہلی بار اپنی شرائط پر آئی ایم ایف کی پاکستانی ٹیم سے بجٹ بنوایا گیا، گیس بجلی پٹرول قیمتوں میں کئی بار اضافہ سے شراکتی مافیا کو مالی مدد فراہم کی گئی، ڈالر کی قدر میں اضافہ سے انتخابی مہم مددگار مزید امیر ترین ہوئے، تبدیلی کے یہ مضر اثرات ہیں کہ روپے کی قدر میں کمی سے کئی ہزار ارب روپے قرض کا بوجھ پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش