0
Monday 19 Aug 2019 19:46

ملتان، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پیشگی ایمرجنسی پلان تیار کر لیا گیا

ملتان، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پیشگی ایمرجنسی پلان تیار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پیشگی ایمرجنسی پلان تیار کر لیا گیا ہے، ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور انہار انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی جاچکی ہے، انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، دریاوں میں پانی کی سطح کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، سیلابی علاقوں سے انسانی و حیوانی انخلا کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جا چکی ہے، ضلعی ضکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں ادویات اور ویکسی نیشن کا وافر سٹاک موجود ہے، ڈویژن بھر میں 59 فلڈ ریلیف کیمپ اور 46 وٹرنری کیمپس کیلئے مقامات کی نشاندہی کر کے متعدد کیمپس قائم کیے جاچکے ہیں، سیلابی صورتحال میں 56 مستقل اور 4 عارضی موبائل کیمپ لگائے جائیں گے، تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں فلڈ کنٹرول رومز قائم کئے جا چکے ہیں اور ڈپٹی کمشنرز ازخود تمام صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، فلڈ بندوں کو اپ گریڈ کرکے سیلابی راستوں پر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے، ریسکیو، سول ڈیفنس اور انہار سمیت تمام محکمے افرادی و مشینی وسائل کے حوالے سے باہمی رابطے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش