0
Tuesday 20 Aug 2019 21:25

پیپلز پارٹی کے دفاتر غریبوں کی خدمت کے لئے کھلے ہوئے ہیں، غلام مرتضیٰ بلوچ

پیپلز پارٹی کے دفاتر غریبوں کی خدمت کے لئے کھلے ہوئے ہیں، غلام مرتضیٰ بلوچ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستی سندھ و صدر پیپلز پارٹی ضلع ملیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دفاتر غریبوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو کراچی سمیت پورے ملک میں شاندار پزیرائی مل رہی ہے جو ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ یہ بات انہوں نے یو سی بھٹائی آباد میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ بھٹائی آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا آفس پارٹی کے سینئر کارکن ڈاکٹر شاھد سہتو اور دیگر پارٹی ورکرز کی تعاون سے قائم کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی بھٹائی آباد اے ڈی سومرو، کونسلر غلام نبی لانگاہ سمیت دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔ غلام مرتضی بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے آفس غریب عوام کی خدمت کے لئے ہیں اور پارٹی منشور غریب آدمی کو خوشحال اور بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش