0
Wednesday 21 Aug 2019 11:02

پاکستان اور ایران کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کیلئے انفارمیشن شئیرنگ پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کیلئے انفارمیشن شئیرنگ پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے لاہور کے سنٹرل پولیس آفس میں ایران کے اینٹی نارکوٹکس پولیس کے وفد نے ملاقات کی۔ ایرانی وفد کی قیادت عمید سرور لیفٹیننٹ جنرل لاء انفورسمنٹ اینڈ اینٹی نارکوٹکس پولیس کر رہے تھے۔ ملاقات میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کیلئے انفارمیشن شئیرنگ پر اتفاق کیا گیا۔ اس مقصد کیلئے  آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز  کو دونوں فورسز کے درمیان کوارڈی نیشن کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ اس موقع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس فورسز کے مابین معلومات کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، آئی جی پنجاب نے ایرانی وفد کو جدید ٹیکنالوجی پراجیکٹس کے متعلق آگاہ کیا۔ آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس اے این ایف کیساتھ مل کر جوائنٹ آپریشنز کر رہی ہے۔ آئی جی  نے ایرانی وفد نے آپریشنل طریقہ کار اور جدید سرویلنس سسٹم کے متعلق بریفنگ دی۔ ایرانی وفد نے پنجاب پولیس کی کارروائیوں اور قربانیوں کو قابل ستائش قرار دیا۔ آئی جی پنجاب اور ایرانی وفد کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 811806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش