0
Thursday 22 Aug 2019 11:07

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے دو جوائنٹ ونچرز کی جانب سے بڈز موصول

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے دو جوائنٹ ونچرز کی جانب سے بڈز موصول
اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بڈز موصول ہو گئیں، ڈیم پارٹ کی تعمیر کیلئے دو جوائنٹ ونچرز نے اپنی ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز جمع کرا دی ہیں۔ بڈز کی وصولی دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ جوائنٹ ونچرز میں چائنا گزوبہ گروپ کمپنی، جی آر سی جوائنٹ ونچرز اور پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا، ایف ڈبلیو او جوائنٹ ونچر شامل ہیں، بڈ اوپننگ کمیٹی نے جوائنٹ ونچرز میں شامل کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹیکنیکل بڈز کھولیں، مذکورہ ٹیکنیکل بڈز کی جانچ پڑتال بڈنگ ڈاکومنٹس، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں کی جائے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام جلد شروع ہو گا، ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے ایک ڈیم پارٹ جبکہ دوسرا پاور جنریشن سے متعلق سہولیات کی تعمیر پر مشتمل ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم چلاس سے 40 کلومیٹر زیرین جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8 اعشاریہ ایک ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت چار ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں واپڈا دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیر کر رہا ہے، مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال مئی میں ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش