0
Friday 23 Aug 2019 23:33

بلاول زرداری حادثاتی لیڈر ہیں بڑی بڑی باتیں نہیں کریں، حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری حادثاتی لیڈر ہیں بڑی بڑی باتیں نہیں کریں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، ایک دن نیب کے ہاتھ آئے گی، جس نے بھی کرپشن کی، اس کا احتساب ضرور ہوگا، پیہلز پارٹی اور نواز لیگ لیکس پارٹیاں ہیں، میمو گیٹ اسکینڈل میں حسین حقانی مرکزی کردار تھا، بلاول زرداری صاحب بڑی بڑی باتیں نہیں کرو، آپ حادثاتی لیڈر ہو، عوامی لیڈر ہوتے تو سندھ کی عوام کے مسائل حل کیلئے کوششیں کرتے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں جو بارشوں کا ٹریلر دکھا کے سارے سیم نالے ٹوٹ گئے، بارش کے 20 دن گزرنے کے بعد آج بھی شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقے گٹر کے پانی میں ڈوبے ہیں، ڈویلپمنٹ فنڈ کے پیسے کھا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتالیس ارکان پر کیسز ہیں، پیپلز پارٹی کے لوگوں کا پیٹ نہیں پھٹتا حرام کھا کھا کر۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کچھ پکتا ہوا دیکھ رہا ہوں، اراکین صوبائی اسمبلی کے اترے ہوئے چہرے دیکھ رہا ہوں، آپس میں لڑ رہے ہیں، 4 سے 5 وزیراعلیٰ کے امیدوار پیپلز پارٹی میں کھڑے ہیں، ہم کسی غیر آئینی اور غیر سیاسی کام پر یقین نہیں رکھتے۔
خبر کا کوڈ : 812297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش