0
Saturday 24 Aug 2019 08:45

مریم نواز شام پانچ سے سات بجے کے دوران جیل میں چلہ کاٹتی ہیں، عارف حمید بھٹی

مریم نواز شام پانچ سے سات بجے کے دوران جیل میں چلہ کاٹتی ہیں، عارف حمید بھٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نواز قومی احتساب بیورو (نیب) کی جیل میں ایک چلہ کاٹ رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے آئی ایک خاتون جو نون لیگ پر کبھی بہت برستی تھیں اس نے مریم نواز کو کچھ لکھ کر بھیجا ہے اور وہ شام پانچ سے سات بجے کے دوران چلہ کاٹتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی خاندان کا ایک مرد تین سال قبل بہت بیمار ہوگیا تھا اور کسی نے اس کو بتایا تھا کہ کالاعلم کیا گیا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے بتایا میں نہیں بتاؤں گا کہ اس کو کھانا کھاتے ہوئے کچھ ہوجاتا تھا اور علاج کے لیے لندن گیا تھا اور کس سے علاج کرایا تھا۔ اسی طرح یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز نے گھر سے جو چیزیں منگوائی ہیں ان میں ایک کتاب خوابوں کی تعبیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسلم لیگ نون کی صدر نیب کی جیل میں شام پانچ سے سات بجے تک خصوصی عبادت کرتی ہیں جس کو نیب اہلکار چلے کا نام دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ نیب نے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔ مذکورہ کیس میں حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ عباس شریف کے بیٹے عبدالعریز  بھی نامزد ہیں۔ تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈرز ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
خبر کا کوڈ : 812320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش