0
Saturday 24 Aug 2019 11:50

آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں کا ایل او سی کی جانب مارچ

آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں کا ایل او سی کی جانب مارچ
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایل او سی کی جانب مارچ شروع کر دیا۔ سینٹرل یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ شروع کیا۔ موجودہ صورتحال میں لائن آف کنٹرول کی جانب یہ پہلا مارچ ہے جس میں آزادکشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں کے صحافی شریک ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو کام نہ کرنے دینے اور اخبارات و نیوز چینلز کی بندش کیخلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات بھی اپنے ساتھ لے کر چکوٹھی روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے دھرنا دیں گے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل ریڈکراس یہ سامان ایل او سی سے مقبوضہ کشمیر بھیجے جہاں کئی روز کے کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن کیوجہ سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 812345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش