0
Sunday 25 Aug 2019 10:43

چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کا دورہ احتجاجاً منسوخ کر دیا

چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کا دورہ احتجاجاً منسوخ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ یو اے ای کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عرب امارات کا دورہ احتجاجاً منسوخ کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ایوارڈ دینے پر یو اے ای کا دورہ احتجاجاً منسوخ کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ میرے کشمیری بہن بھائی محصور ہوں اور میں ان حالات میں یو اے ای کا دورہ کروں، دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، تین بجے ہماری پرواز تھی تاہم مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد آج ہی وہاں میرا جانا اور یو اے ای حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور اسے ایوارڈ دیا جائے اس پر دکھ ہوا، مودی کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں ملوث ہے، فیصلے سے یو اے ای سفیر کو آگاہ کر دیا ہے، اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجاً یہ دورہ منسوخ کیا۔
خبر کا کوڈ : 812529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش