0
Monday 26 Aug 2019 18:30

لاہور، جماعت اسلامی کا یوم تاسیس، لیاقت بلوچ کی رہائش گاہ پر تقریب

لاہور، جماعت اسلامی کا یوم تاسیس، لیاقت بلوچ کی رہائش گاہ پر تقریب
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کا 78 واں یوم تاسیس آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی رہائشگاہ پر مسلم ٹاون لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے 78 ویں یوم تاسیس کا کیک جماعت اسلامی لاہور کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے کاٹا۔ تقریب میں کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے، حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی سب کے سامنے ظاہر ہوگئی ہے۔ اس موقع پر فرحان شوکت، سجاد گجر، احمد بٹ، عمر یونس، انور خان، مزمل، افتخار اور میاں ریاض بھی موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 812758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش