0
Tuesday 27 Aug 2019 14:13

متحدہ عرب امارات کی بھارت پر ایک اور نوازش، گاندھی کے اعزاز میں ٹکٹ جاری

متحدہ عرب امارات کی بھارت پر ایک اور نوازش، گاندھی کے اعزاز میں ٹکٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے نریندر مودی کو ایوارڈ سے نوازنے کے بعد گاندھی کے ڈاک ٹکٹ بھی جاری کر دیئے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی کی خوشی کی خاطر متحدہ عرب امارات پوسٹ کی طرف سے گاندھی کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے، جو کہ پاکستان خاص طور پر کشمیریوں کے زخمیوں پر نمک پاشی کا ایک اور اقدام ثابت ہوا۔ بھارتی وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے بعد یو اے ای پوسٹ آفس نے گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر یاداشتی ڈاک ٹکٹ شائع کیے. و اضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیا، جس میں انہوں نے ایوان صدر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ''زید ایوارڈ'' دیا گیا۔ خلیج ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کرکے انتہائی خوش ہوں، یہ ایوارڈ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین فروغ پاتے تعلقات کی گواہی ہے اور 1.3 بلین بھارتی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 812919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش