0
Wednesday 28 Aug 2019 18:10

لاہور کی احتساب اور خصوصی عدالتوں کے 3 ججز کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا گیا

لاہور کی احتساب اور خصوصی عدالتوں کے 3 ججز کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شریف خاندان اور (ن) لیگی رہنماوں کے کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز تبدیل کر دیئے گئے۔ وفاقی وزارت قانون نے لاہور کی احتساب اور خصوصی عدالتوں کے تین ججز کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا۔ وزارت قانون و انصاف نے تین ججز کی خدمات ان کے اداروں کو واپس کر دی ہیں جن میں مسعود ارشد، محمد نعیم ارشد اور مشتاق الہی شامل ہیں۔ جج مسعود ارشد اسپیشل کورٹ لاہور تعینات تھے، جج محمد نعیم ارشد احتساب عدالت نمبر 5 لاہور میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور جج مشتاق الہی احتساب عدالت نمبر 1 لاہور میں تعینات تھے۔ وزارت قانون و انصاف نے تینوں ججز کی خدمات واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے متبادل ججز کیلئے نام مانگ لئے۔ جج نعیم ارشد نے بطور ڈیوٹی جج چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کے کیس کی سماعت کی تھی۔ انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج مسعود ارشد (ن) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ جج مشتاق الٰہی چیئرمین نیب کیخلاف مبینہ ویڈیو بنانے والے ملزمان فاروق نول اور اس کی اہلیہ طیبہ گل کے کیس سمیت متعدد مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 813152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش