0
Friday 30 Aug 2019 11:09

کراچی ميں آج بھی برسات کی پیشگوئی

کراچی ميں آج بھی برسات کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بروز جمعہ کو بھی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق بارش کا سسٹم بحيرہ عرب ميں موجود ہے، جس سے شہر ميں 50 سے 70 ملی ميٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں بدھ 28 اور جمعرات 29 کو اگست کو بھی بارش ہوئی تھی، جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا۔ شہر میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی بھی دیکھی گئی۔ بدھ کی رات ہونے والی بارش کے باعث جمعرات کو کراچی میں تمام پرائیوٹ اسکولز بھی بند رہے تھے، تاہم آج جمعہ کو اسکول کھلے ہیں۔


 
خبر کا کوڈ : 813477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش