0
Friday 30 Aug 2019 16:27

گلگت بلتستان میں موجود پی ٹی ڈی سی موٹلز کو لیز پر دینے پر غور

گلگت بلتستان میں موجود پی ٹی ڈی سی موٹلز کو لیز پر دینے پر غور
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی موٹلز کو لیز پر دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی انتخاب عالم نے ملاقات کی، ملاقات میں جی بی میں موجود پی ٹی ڈی سی موٹلز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ  وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں موجود پی ٹی ڈی سی موٹلز اپنے محل وقوع کے حوالے سے پرُکشش مقام رکھتے ہیں جو کہ سیاحوں کی گہری دلچسپی کا سبب بن سکتے ہیں لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں سے ان موٹلز کی تزئین و آرائش پر کوئی خصوصی توجہ نہ دی گئی ہے اور اپنے بہترین محل وقوع کے باوجود یہ موٹلز سابقہ حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کھو چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ موٹلز خسارے کا شکار ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان موٹلز کو ایک شفاف مرحلے کے تحت لیز پر دے دیا جائے جس سے ایک طرف ان موٹلز کی سروسز میں بہتری آئے گی تو دوسری جانب ان سے معقول آمدنی سے گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کو فاہدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے ان موٹلز سے متعلق وفاقی وزیر کو بریف کیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بےپناہ صلاحیت موجود ہے اور کئی بیرونی سرمایہ کار سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ عمران خان کی قیادت میں اُن کی حکومت پاکستان کو سیاحت کے حوالے سے دُنیا میں ایک اعلٰی مقام دلوا کر رہے گی، جس سے ایک طرف لوگوں کو روزگار کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی تو دوسری جانب پاکستان کی معیشت کو بھی مضبوط بنیاد پر استوار کیا جا سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 813559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش