0
Saturday 31 Aug 2019 16:20
غزہ، "اپنی سرزمینوں پر واپسی" کے سلسلے کا 72واں احتجاجی مظاہرہ

نہتے فلسطینی مظاہرین پر سرحد پار سے اسرائیلیوں کی سیدھی فائرنگ، 75 زخمی

نہتے فلسطینی مظاہرین پر سرحد پار سے اسرائیلیوں کی سیدھی فائرنگ، 75 زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی "قومی احتجاجی کمیٹی" نے گذشتہ جمعے سے قبل فلسطینی عوام سے "اپنی سرزمینوں کو واپسی" کے سلسلے کے 72 ویں احتجاجی مظاہرے، جس کو "خونِ شہداء سے وفاداری" کا نام دیا گیا تھا، میں بھرپور شرکت کا مطالبہ کیا تھا جبکہ فلسطینی عوام نے بھی غزہ کی پٹی کے گوش و کنار سے جمع ہو کر اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی۔ دوسری طرف غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے فوجیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد کے اُس پار سے نہ صرف نہتے فلسطینی مظاہرین پر حسب معمول آٹومیٹک اسلحے کے ساتھ گولیاں برسائیں بلکہ اسنائپر گنز کے ذریعے اس احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک ایک فلسطینی کو اپنا نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی۔

گذشتہ سال مارچ کے مہینے سے ہر جمعے کے روز فلسطین میں منعقد ہونے والے "اپنی سرزمینوں کو واپسی" اور "اسرائیلی محاصرے کو توڑنے" کے احتجاجی سلسلے کے 72ویں احتجاجی مظاہرے پر سرحد کے اس پار سے وقفے وقفے کیساتھ ہونے والی اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور اندھادھند آنسو گیس سے کم از کم 75 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں 18 بچوں اور 2 خواتین سمیت 42 افراد اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں، جن میں ایک خبرنگار بھی شامل ہے۔ اس دوران مظاہرین نے فلسطینی شہداء اور مسجد الاقصیٰ کی تصاویر کے علاوہ بڑے بڑے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنی سرزمینوں پر واپسی کے حق کے حصول، غزہ کی پٹی کے محاصرے اور مقبوضہ "قدس" سے اسرائیلی دارالحکومت کو ختم کرنے کے مطالبوں پر مشتمل نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ہاتھوں کئے گئے فلسطینی مسلمانوں کے اقتصادی محاصرے کو توڑنے اور اپنی سرزمینوں پر واپسی کے حق کے حصول کی خاطر غزہ کی پٹی میں گذشتہ سال کے ماہ مارچ سے شروع ہونے والے عظیم احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں تاحال 320 فلسطینی جوان شہید اور 21,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش