0
Wednesday 4 Sep 2019 20:51

کربلا کے میدان میں امام حسین (ع) نے اسلام اور انسانیت کا سر فخر سے بلند کیا، علامہ ذکی باقری

کربلا کے میدان میں امام حسین (ع) نے اسلام اور انسانیت کا سر فخر سے بلند کیا، علامہ ذکی باقری
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ ذکی باقری نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں امام عالی مقام نے اسلام اور انسانیت کا سر فخر سے بلند کیا اور انبیاء کرام کی کاوشوں کو بچایا گیا، آج اس سخت اور پُرآشوب دور میں مسلم دنیا ذلت و رسوائی، مشکلات اور پریشانیوں میں گھری ہوئی ہے جس کیلئے بہادری اور حوصلے کے ساتھ کربلاء والوں کے افکار کی پیروی کرنا ہوگی۔ محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ ذکی باقری نے کہا کہ تاریخ اسلام میں ایسے جری، بہادر اور دلیر صرف کربلا والے ہی نظر آتے ہیں، جنہوں نے کٹھن اور سخت حالات میں دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا اور اپنا سر جھکانے کے بجائے سر کو کٹانے کو ترجیح دی، اس معرکہ تا اعلیٰ جنگ کے بعد باطل نظام و نظریہ کو شدید جھٹکا لگا جبکہ اسلام زندہ و جاوید اور مستحکم ہوا لہٰذا مسلمانوں کو انہی افکار و نظریات پر عمل پیرا ہوکر آج بھی اسلام کی خدمت کرنا ہوگی، کیونکہ دنیا کفر ہمارے مقابلے میں متحد ہے جبکہ ہم انتشار کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش