0
Thursday 5 Sep 2019 12:34

کراچی، مردہ گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی، مردہ گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر سے مردہ گائے بھینسوں کو کاٹ کر گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق منگھو پیر میں ایک رکشا ڈرائیور نے اطلاع دی تھی کہ 2 افراد مردہ بھینس کو کاٹ رہے ہیں، اس اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم زاہد اور شیراز کو مردہ جانور کے گوشت سمیت گرفتار کرلیا ہے، جبکہ 2 ملزمان عمران اور خادم حسین مفرور ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ باڑہ مالکان نقصان سے بچنے کے لئے مردہ گائے بھینسیں انہیں فروخت کرتے ہیں اور وہ ان ہی باڑوں میں جانوروں کو کاٹ کر گوشت ہوٹل مالکان کو بیچ دیتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
خبر کا کوڈ : 814595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش