0
Thursday 5 Sep 2019 21:10

سندھ حکومت کا عاشورہ کے بعد کراچی کو صاف کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا عاشورہ کے بعد کراچی کو صاف کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات اور ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی شہر کو صاف کرنے اور اسے عروس البلاد بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، انشاءاللہ عاشورہ کے بعد کراچی شہر میں صفائی کا آغاز کردیا جائے گا، جس کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ کریں گے اور وہ خود اس صفائی مہم کے سربراہ ہوں گے۔ کراچی فش ہاربر پر فلوٹنگ جیٹی کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد جامع اور سائنٹیفک منصوبہ بندی کے ساتھ کراچی کو صاف کرنے کا آغاز کیا جائے گا، وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی صاف کرنے کے لئے چندہ مانگا مگر وفاقی حکومت سے کوئی فنڈنگ نہیں لاسکے، ہماری وفاقی حکومت سے گذارش ہے کراچی والوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں، آپ کب تک دلاسے دیتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 814700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش