0
Monday 9 Sep 2019 19:24

ملتان، 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد میں اختتام پذیر

ملتان، 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد میں اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس (ممتاز آباد) اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ممتاز آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، جلوس میں ہزاروں عقیدتمندوں، عزاداروں اور ماتمیوں نے شرکت کی، ملتان میں گرمی کی شدت کے باوجود عزادار ماتم کرتے رہے، جلوس کے راستوں پر شرکاء کے لیے سبیل اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جلوس کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، جلوس کی سکیورٹی کو تین حصار میں تقسیم کیا گیا تھا، سی پی او ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے عزاداروں کے لیے تبرک اور سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 815387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش