0
Wednesday 11 Sep 2019 18:50

کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے پر آیت اللہ خامنہ ای اور اردگان کو سلام پیش کرتے ہیں، جماعت اسلامی

کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے پر آیت اللہ خامنہ ای اور اردگان کو سلام پیش کرتے ہیں، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ایک درس گاہ، فکر، سوچ اور نظریے کا نام ہے، حضرت امام حسینؑ نے اسلامی ریاست کے نظام اور دین میں بگاڑ کے خلاف خاموشی اختیار کرنے کے بجائے کلمہ حق بلند کیا اور جان قربان کی، آج مقبوضہ کشمیر میں بھی ایک کربلا جاری ہے، سید علی گیلانی ظلم و ستم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور حسینیت کو زندہ کر رہے ہیں، واقعہ کربلا ظلم و جبر اور دین میں بگاڑ کے خلاف اٹھنے اور جدوجہد کرنے کا درس دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت جامع مسجد الہدی نارتھ کراچی میں ایک روزہ دعوتی و تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر معراج الہدی نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت سمیت دیگر بڑی طاقتوں نے مسلمانوں کے خلاف گٹھ جوڑ کرلیا ہے، ان حالات میں امت کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بھارت کے ساتھ بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور متحدہ عرب امارات نے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا ہے، لیکن سلام ہے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو، جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی۔
خبر کا کوڈ : 815651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش