1
0
Thursday 19 Sep 2019 16:20

مسلمان یکجا ہوں اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

مسلمان یکجا ہوں اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز ۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلمان یکجا ہوں اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں، کیونکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہمیں باہم دست و گریباں کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ہمارے بعض ناعاقبت اندیش سربراہان مملکت ان کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، لیکن ان کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ ہم ایک ہیں اور امریکہ و اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار ہیں، امریکہ و اسرائیل انہی سازشوں کی وجہ سے آج یمن، شام، بحرین، نائجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کا خون مسلمان ہی بہا رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے، ہمارے حکمرانوں اور رہنماؤں کو اس طرف سوچنا ہوگا کہ کون ہمارا دوست اور کون ہمارا دشمن ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے پرائے کی شناخت بھی کرنا ہوگی، کیونکہ اسلام دشمن قوتیں دین کا لبادہ اوڑھ کر اور اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے ہماری پیٹ میں خنجر گھونپ رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

امین اللہ
Europe
مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کرنا چاھئے