0
Thursday 19 Sep 2019 23:30

مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ہے کیا، وہ اپنی سیٹ بھی ہار گئے ہیں، شفقت محمود

مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ہے کیا، وہ اپنی سیٹ بھی ہار گئے ہیں، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری حکومت کا کام نہیں ہے، انہیں نیب نے گرفتار کیا ہے، پرائیوٹ پارٹیز کے معاملات میں نیب کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ہے کیا، وہ تو اپنی سیٹ بھی ہار گئے ہیں، فضل الرحمن کیلئے ہم کافی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فیوچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ صرف گرفتاری نہیں احتساب کا پورا عمل ہونا چاہیے اور اس کی شفافیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، پرائیوٹ پارٹیز کے معاملات میں نیب کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ہے کیا، وہ اپنی سیٹ بھی ہار گئے ہیں، تمام گرفتاریاں نیب کی طرف سے ہیں، ہمارے ارکان بھی تین مہینے بند رکھے گئے اور کیس ثابت نہ ہوا تو رہا کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گرفتاریوں سے تعلق نہیں، خورشید شاہ سے بھی کچھ ہوگا تو پتہ چلے گا، اگر نیب کسی کو گرفتاری کرتی ہے تو اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی تحریک میں مدرسے کے بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے، مگر وہ خود ہار چکے ہیں، ان کا مدارس کے بچوں کا استعمال کرنا درست نہیں۔
خبر کا کوڈ : 817208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش