0
Thursday 19 Sep 2019 23:57

حکومت طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینے کا اعلان کرے، محمد حسین محنتی

حکومت طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینے کا اعلان کرے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کے پی حکومت کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبات کیلئے عبایا پہننے کا فیصلہ واپس لینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب عورت کی عزت و عظمت میں اضافہ کرتا ہے، خاص طور پر طالبات اس میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں، اسلئے ریاست مدینے کی طرز حکومت کے دعویدار موجودہ حکمران کے پی کے سمیت پورے ملک میں اسکول، کالج و یونیورسٹیز کی طالبات کیلئے حجاب کو لازمی نافذ کرنے کا اعلان کرے۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ کے پی حکومت کا سرکاری تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کا فیصلہ دانشمندانہ تھا، مگر عجلت میں اس کی واپسی قابل افسوس ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ ایک طرف ریاست مدینہ کی حکومت کا نمونہ پیش کرنے کا اعلان، تو دوسری جانب حکومتی سرپرستی میں سودی نظام، قادیانیت اور بے حیائی کا فروغ حکومت میں موجود لبرل اور سیکولر لابی کا اصل ایجنڈا واضح کرتا ہے، تبدیلی کا دعویٰ محض دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف خاتون اول مکمل پردہ کرکے خواتین کیلئے اعلیٰ مثال پیش کر رہی ہیں، تو دوسری جانب حکومتی وزراء اور چند ناعاقبت اندیش مشیر، نیوز چینلز کے پی حکومت کے طالبات کیلئے عبایا لازمی قرار دینے کی فیصلے کی مخالفت کرکے اپنے بیرونی آقاﺅں کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش