0
Saturday 21 Sep 2019 10:44

جی بی میں تحقیقاتی ادارے کرپشن کی سرپرستی کر رہے ہیں، امجد حسین ایڈووکیٹ

جی بی میں تحقیقاتی ادارے کرپشن کی سرپرستی کر رہے ہیں، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جی بی میں تحقیقاتی ادارے کرپشن کی سرپرستی کر رہے ہیں، وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن لوکل گورنمنٹ، محکمہ ورکس اور واٹر اینڈ پاور کی سکیمیں سیاسی رشوت اور الیکشن کمپین کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ منظورِ نظر افسران کو کئی سالوں سے ایک ہی اسٹیشن پر تعینات کر رکھا ہے تاکہ ہر ممکن کرپشن کی جا سکے لیکن تحقیقاتی ادارے ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ اپنے ایک بیان میں امجد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کو الیکشن کمپین کے لئے استعمال کرنے کی خاطر ان تینوں محکموں کی سکیمیں مخصوص افراد میں بانٹی جا رہی ہیں۔ خاص کر لوکل گورنمنٹ کی سکیموں میں گذشتہ تین سالوں سے بدترین کرپشن کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ابھی سے اقدامات کرے۔ اسطرح کی سکیموں میں غیر جانبدار لوگ تعینات کئے جائیں تاکہ حفیظ الرحمٰن انہیں سیاسی رشوت کے طور پر استعمال نہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں عدالتی نظام درہم برہم اور نہ ہونے کے برابر ہے اور جہاں عدالتیں انصاف فراہم نہ کریں وہاں دیگر ادارے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے۔ جی بی میں نیب اور دیگر تحقیقاتی ادارے کرپشن کے حامی ہیں اور انکی زیرِ سرپرستی کرپشن عروج پر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 817243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش