0
Friday 20 Sep 2019 14:29

وزراء کالونی کے گھر کیلئے مولانا لاک ڈاؤن نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

وزراء کالونی کے گھر کیلئے مولانا لاک ڈاؤن نہ کریں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وزرا کالونی کے گھر کے لیے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان وزرا کالونی کے گھر کے لیے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، مولانا صاحب کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے، مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں۔ مولانا صاحب! موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں؟ آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے؟ آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں؟ آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں؟ فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے اپنے بیٹے سے کہیں کہ استعفی دے دیں، اپنے فرزند کے لیے پارلیمان بھی حلال اور اس کی تنخواہ بھی حلال، مراعات بھی حلال اور اس کی نشست بھی حلال ہے جب کہ موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں، آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے، آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں، آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں۔ مولانا صاحب! دوسروں کو مشورہ دینے کی بجائے اپنے بیٹے سے کہیں کہ استعفی دے دیں۔ اپنے فرزند کے لیے پارلیمان بھی حلال؟ اس کی تنخواہ بھی حلال؟ مراعات بھی حلال؟ اس کی نشست بھی حلال؟
خبر کا کوڈ : 817294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش