3
Saturday 21 Sep 2019 22:56

پشاور، دوبارہ زندہ ہونیوالے بچےکی کہانی کا ڈراپ سین

پشاور، دوبارہ زندہ ہونیوالے بچےکی کہانی کا ڈراپ سین
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ داؤدزئی ناگمان میں 5 ماہ بعد بچے کے دوبارہ زندہ ہونے والی کہانی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ملنے والا بچہ شبقدر کا رہائشی نکلا، جو 3 روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔ پولیس نے بچے کو اصل والدین کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ناگمان بھٹیان کے رہائشی ظفر نامی شخص کا بیٹا عبداللہ 5 ماہ پہلے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، 3 دن پہلے چارسدہ کے رہائشی ثناء اللہ نامی شخص کا لاپتہ ہونیوالا بچہ ظفر کے گھر پہنچ گیا۔ لاپتہ بچے کی شکل و صورت، عمر اور نام ایک جیسا تھا، جس پر جاں بحق عبداللہ کے والدین اسے اپنا بیٹا سمجھ بیٹھے اور بچے کے دوبارہ زندہ ہونے کی خبر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی کہ 5 ماہ قبل جاں بحق ہونیوالا بچہ عبداللہ قبر سے زندہ نکل آیا ہے۔ بعد ازاں بچے کے اصل والدین تھانہ پہنچے، جنہیں بچہ حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش