0
Tuesday 24 Sep 2019 16:54

خیبر پختونخوا کابینہ میں دروبدل، عمران خان نے وزیراعلیٰ کو اختیار دیدیا

خیبر پختونخوا کابینہ میں دروبدل، عمران خان نے وزیراعلیٰ کو اختیار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں ممکنہ ردوبدل اور توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو خود فیصلہ کرنے اختیار دے دیا، وزیراعلیٰ ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ جو بھی تبدیلی کرنی ہے، وہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے، ذرائع نے بتایا کہ چار وزراء کے محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم کسی کو فارغ نہیں کیا جائے گا، بتایا جا رہا ہے کہ وزیر صحت ہشام انعام، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد اور وزیر مواصلات اکبر ایوب کے محکمے تبدیل ہوں گے، جبکہ مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کو بھی متبادل محکمہ دیاجا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ہائر ایجوکیشن، وزیر خزانہ تیمور سلیم کو تعلیم کے اضافی محکمے حوالہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کابینہ میں قبائلی اراکین صوبائی اسمبلی اور خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے گی، وزیراعلیٰ محمود خان نے پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے، جبکہ ردوبدل اور توسیع کا اعلان وزیراعظم کی امریکہ سے واپسی پر متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 818111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش