0
Tuesday 24 Sep 2019 18:50
ایرانی وزیر خارجہ کا یورپی مشترکہ بیان پر ردعمل

جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے بغیر کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پائے گا، جواد ظریف

جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے بغیر کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پائے گا، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے مطابق اپنے وعدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے یورپی ممالک کی بدعہدی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر خارج ہو جانے کے بعد، امریکی اجازت کے بغیر اپنے معاہدوں پر عملدرآمد کرنے میں "ان تینوں یورپی ممالک" کی ناتوانی اب کھل کر سامنے آگئی ہے، جسکا علاج (امریکہ سے ہٹ کر) خود مختار روڈ میپ کی تشکیل، امریکی کھوکھلے دعووں کی طوطہ رَٹ سے پرہیز اور جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہے، کیونکہ موجودہ معاہدے (JCPOA) پر عملدرآمد کے بغیر کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پائے گا۔

واضح رہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے گذشتہ شب اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایران پر سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات "آرامکو" پر حملوں کا بےبنیاد الزام عائد کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے طولانی مدت کے مذاکرات، جو اس کے میزائل پروگرام پر بھی مشتمل ہونگے، کیلئے تیار ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 818132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش