0
Wednesday 25 Sep 2019 11:11

محکمہ داخلہ پنجاب نے تھانوں میں کیمرے لگانے کی ہدایت کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے تھانوں میں کیمرے لگانے کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے تھانوں میں تشدد کی روک تھام اور شفاف تفتیش کیلئے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانوں میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تھانوں میں کیمرے لگانے کے احکامات وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی جانب سے جاری کئے گئے تھے جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پولیس حراست میں چار افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ پولیس حراست میں ہلاکتوں کا سلسلہ روکنے کیلئے محکمہ داخلہ نے یہ اقدام کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 818223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش