0
Thursday 26 Sep 2019 23:31

ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان گوگل پر مقبول ترین عالمی رہنما، مودی پیچھے رہ گئے

ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان گوگل پر مقبول ترین عالمی رہنما، مودی پیچھے رہ گئے
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ  کیے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔ نیویارک میں جاری اقوام ِمتحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل ٹرینڈز میں عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عمران خان گوگل پر سرچ کیے جانے والے دوسرے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے۔ سب سے زیادہ سرچ ہونے والے رہنماؤں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرِ فہرست ہیں جبکہ عمران خان دوسرے، برطانوی وزیراعظم بورس جونسن تیسرے، برازیلین وزیراعظم جیئر بولسونارو چوتھے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پانچویں نمبر پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر متعدد عالمی رہنماؤں، اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں ہو چکیں ہیں جبکہ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 818584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش