0
Friday 27 Sep 2019 21:04
کشمیر کسی ملاقات، یاداشت، مذاکرات اور قرارداد سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا

لاہور: تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام ’’چلو کشمیر ریلی‘‘ کا اہتمام

لاہور: تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام ’’چلو کشمیر ریلی‘‘ کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں کے لاک ڈاؤن کے 54ویں دن آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں ”یوم چلو کشمیر“ منایا گیا۔ مساجد میں کشمیری مسلمانوں پر بھارت کی طرف سے کیے جانیوالے مظالم کو موضوع بنایا گیا اور مسلمانوں پر اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انہیں بیان کیا گیا اور ایک قرارداد کے ذریعے حکومت پاکستان سے اخلاقی اور سفارتی مدد سے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی عملی مدد کا مطالبہ کیا گیا اور نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور میں تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی قیادت میں داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک بہت ”لبیک یارسول اللہ چلو کشمیر مارچ“ کا اہتمام کیا گیا۔ شرکا کی بہت بڑی تعداد نے بھارتی حکومت کیخلاف اور کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

پنجاب اسمبلی کے سامنے ”چلو کشمیر مارچ“ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہاکہ بھارت کے ہاتھ سے اپنی شہ رگ چھڑانے کیلئے پاکستان کو فوری اور دلیرانہ فیصلہ کرنا ہوگا، ٹرمپ مودی پارٹنر شپ نے اگر پھر عمران خان کو کوئی ثالثی کا لولی پاپ دے دیا تو یہ بہت بڑا المیہ ہوگا، کشمیر ہرگز کسی ملاقات، یاداشت، مذاکرات اور قرارداد سے نہیں ان شاء اللہ جہاد سے آزاد ہوگا۔ اگر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایل او سی توڑنے کا اعلان کیا تو ہم ان کی پرزور حمایت کریں گے۔ زلزلہ کی ایک جھلک نے واضح کر دیا ہے کہ اگر تم موت اور معیشت کی وجہ سے جہاد نہیں کرو گے تو تمہارے پاس زندہ رہنے اور کاروبار کرنے کی کیا گارنٹی ہے؟ مودی مائنڈ سیٹ کی جارحیت کے مقابلے امن کی تجویزیں خود کشی کے مترادف ہے، ٹرمپ کے ذریعے  بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا قومی وقار کیخلاف ہے۔ بھارت کے جنگی جنون کا علاج پاک فوج ہی کر سکتی ہے۔

اشرف جلالی نے کہا کہ ٹرمپ کا مودی کیساتھ مل کر اسلامی دہشت گردی کیخلاف لڑنے کے اعلان سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہییں۔ مظلوم کشمیریوں کے قتل کا لہو ٹرمپ مودی دونوں کے دامن پر موجود ہے۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے آئندہ کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے کہاکہ 11 اکتوبر کو ان شاءاللہ ملتان میں آزادی کشمیر مارچ ہوگا، جبکہ 17 اکتوبر کو ضلع باغ آزاد کشمیر میں عزمِ جہاد کانفرنس ہوگی، 26 اکتوبر کو لاہور میں نظام بینکویٹ ہال نزد آزادی چوک مینار پاکستان میں مرکزی افکارِ رضا سیمینار اور آزادی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ امین اللہ نبیل سیالوی نے کہا کشمیر کا تحفظ  پاکستان کا تحفظ  ہے۔ سری نگر کی جنگ  اگر سری نگر  میں نہ لڑی گئی تو خدا ناخواستہ  اسلام آباد میں لڑنی پڑ جائے گی۔ صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے کہا کشمیریوں کی مدد کرنا ہم پر انسانی، ایمانی اور قرآنی فریضہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 818719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش