0
Saturday 28 Sep 2019 13:11

لاہور، یوتھ فورم فار کشمیر کی بھارتی کیخلاف ریلی

لاہور، یوتھ فورم فار کشمیر کی بھارتی کیخلاف ریلی
اسلام ٹائمز۔ یوتھ فورم فار کشمیر کے زیراہتمام بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے، مسلسل 55روز سے جاری کرفیو، بد ترین لاک ڈاؤن، آنسو گیس شیلنگ، خواتین اور بچوں پر پیلٹ گنز کے استعمال اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کیخلاف ایوان اقبال تا لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مسز طارق احسان غوری نے کی۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کو عملی شکل دینے کیلئے مقبوضہ کشمیر کا آئینی و جغرافیاتی حلیہ تبدیل کر کے اسے بھارت کا جبراَ حصہ بنانے کی سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے مکروہ خواہش کی تکمیل کیلئے حریت قیادت کو راستے کی بڑی رکاوٹ سمجھ کر قید کر دیا ہے، پورے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورس سی آر پی ایف کی تعداد میں 25 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور چھاپہ مار مہم کو بڑھانے کیلئے مزید فورس مانگ لی ہے۔ بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے اور جنوبی کشمیر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری قتل عام رکوانے میں کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 818842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش