0
Monday 30 Sep 2019 15:27
خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے

دہشتگردوں کیخلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا موثر استعمال

دہشتگردوں کیخلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا موثر استعمال
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس بھی ماڈرن پولیسنگ کو اپنانے لگی ہے۔ بونیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اور شدت پسندوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بونیر میں ایل پہاڑی اور دشوار گزار راستوں پر پولیس ٹیموں کی رسائی میں مشکلات کے پیش نظر ڈرون کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں، 3 کیمروں کی مدد سے آسمان سے دہشت گردوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ رسائی کی مانیٹرنگ اور ان کے ٹھکانوں کا پتہ چلانے کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کم وقت میں زیادہ بہتر نتائج ملے۔ ڈرون کیمروں کی خریداری سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کے دور میں کی گئی، جس میں صوبے کے 7 ریجن میں دہشت گردوں کے خلاف میگا آپریشنز، محرم الحرام میں جلوسوں کی فضائی کوریج ، وی آئی پیز مومونٹ اور قبائلی اضلاع کے قریب حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز میں ڈرون کیمروں کے استعمال کے بارے میں ہونے والے فوائد کے بارے میں ریجنل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشنل کاروائیوں میں حصہ لینے والے پولیس آفیسر کے مطابق اونچے درختوں، پتھریلے راستوں اور پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے بھی ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال سکیورٹی مقاصد کے لئے کیا جا رہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پولیس اور قانون ناٖفذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی حکمت عملی تبدیل کرنی ہو گی۔ ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال سے خیبر پختونخوا پولیس نے کافی کا میابیاں حاصل کیں ہیں۔ صوابی کے بعد اب ضلع بونیر کے پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشنز میں ڈرون کمیروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق کے پی پولیس ماڈرن پولیس کی طرف تیزی سے جا رہی ہے، ڈرون کیمروں کا استعمال آپریشنز اور سکیورٹی مقاصد کے لئے موثر انداز میں ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکالوجی میں خیبر پختونخوا پولیس دوسرے صوبوں سے کافی آگے ہے۔ ترجمان خیبر پختونخوا پولیس شہزادہ کوکب فاروق کا کہنا تھا کہ سات ریجن میں ڈرون کمیرے فراہم کئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی حکام بوقت ضرورت ان کو استعمال میں لاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 819218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش