0
Wednesday 2 Oct 2019 08:47

فضل الرحمان اور حواری ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہے ہیں، محمودالرشید

فضل الرحمان اور حواری ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہے ہیں، محمودالرشید
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیراور اس کے حل پر مرکوز ہیں، مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں جرات مندانہ خطاب کے بعد کوئی پاکستانی اس طرح کے بلاجواز احتجاج کا حصہ نہیں بنے گا۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ آزادی مارچ کی آڑ میں سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کے عزائم بری طرح ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمن کو اقتدار سے علیحدگی کا غم کھائے جا رہا ہے، ان کی ساری سیاسی قلابازیوں کا مقصد کسی نہ کسی طرح اقتدار میں ا پنا حصہ وصول کرنا ہے لیکن بہتر ہے کہ مولانا منفی اور جلسے جلوسوں کی سیاست چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری لاک ڈاؤن اور بلا جواز مارچ کی دھمکیوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 819539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش