0
Wednesday 2 Oct 2019 22:48

وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود خبریں جھوٹی ہیں، نعیم الحق

وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود خبریں جھوٹی ہیں، نعیم الحق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود خبریں جھوٹی ہیں۔ نعیم الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کابینہ کی تبدیلی سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لکھا کہ ہمارے مخالفین جھوٹی خبروں کے ذریعے پارٹی میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، مگر وہ اس میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین تحریک انصاف میں دراڑیں پیدا نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ مختلف وٹس ایپ گروپ، ٹوئٹر اور فیس بُک پر ایک فہرست گردش کررہی ہے، جس میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست میں سب سے پہلے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا نام ہے اور انہیں وزیر منصوبہ بندی و ترقی بتلایا گیاہے۔ نئی فہرست میں فواد چودھری، فردوس عاشق اعوان،  ڈاکٹر شیریں مزاری اور شفقت محمود سمیت دیگر وزراء کے محکمے بھی مختلف بتائے گئے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 819752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش