0
Friday 4 Oct 2019 20:20

کسی ڈاکٹر سے ذاتی دشمنی نہیں، کسی کو معطل کرنا ہوتا تو تین ماہ تک انتظار نہ کرتی، سبین گل خان

کسی ڈاکٹر سے ذاتی دشمنی نہیں، کسی کو معطل کرنا ہوتا تو تین ماہ تک انتظار نہ کرتی، سبین گل خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان نے کہا ہے کہ کل میرے خلاف پروٹوکول کا پراپیگنڈہ کیا گیا، کیا میں نے بیٹی کے چیک اپ کے لیئے ڈاکٹر کو گھر یا ایم ایس کے آفس بلایا؟ سوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سبین گل خان کا مزید کہنا تھا کہ 4 جولائی کو ڈینگی کے شبہ میں اپنی بیٹی کو لے کر ہسپتال گئی، ایم ایس چلڈرن ہسپتال نے ڈاکٹر زاید کو میرے ساتھ بھیجا جو ان کو ناگوار گزری، ڈاکٹر سعدیہ کے روم کے باہر پندرہ منٹ انتظار کیا، ڈاکٹر سعدیہ روم میں خوش گپیوں میں مصروف تھی مریض چیک نہیں کر رہی تھی، بچی کے چیک اپ کا کہنے ہر ڈاکٹر سعدیہ سیٹ سے کھڑی ہو کر غصہ کرنے لگی، میں نے ڈی ایم ایس کو ڈاکٹر سعدیہ کے ناروا سلوک کی شکایت کی، میں ایم ایس صاحب کے پاس گئی اور سارا واقعہ بتایا ایم ایس مجھے بے بس نظر آئے۔

سبین گل نے بتایا کہ ایم ایس صاحب نے کہا کہ میں بے بس ہوں ڈاکٹرز کے اس رویہ کے ساتھ میں ہسپتال چلا رہا ہوں، میں تو خود چل کر او پی ڈی گئی تھی، یہ تین ماہ پہلے کا واقعہ ہے، میں نے نہ ڈاکٹر کو معطل کروایا نہ ٹرانسفر کروایا، میں نے اپنا حق استعمال کیا اس لیے کہ جب میرے ساتھ ایسا سلوک ہوا تو عام مریض کا کیا حال ہوتا ہوگا؟، کمیٹی نے فیصلہ کیا اس میں مختلف ممبرز ہوتے ہیں کمیٹی کے فیصلے پر میرا کوئی اثر نہیں، میری کسی ڈاکٹر سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، واقعہ کے تین ماہ بعد مجھے ہیئرنگ کے لیئے بلایا گیا، افسوس ہے ہمارے ڈاکٹر کس طرف چل پڑے ہیں، سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ کیا آپ کے گھر میں کوئی عزت دار خاتون نہیں، ڈاکٹر نے او پی ڈی بند کی حالانکہ ان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، تین ماہ قبل میرے ساتھ ایسا ہوا میں نے کوئی تشہیر نہیں کی، ڈاکٹر کو میں نے سسپنڈ نہیں کروایا اگر ایسا کرنا ہوتا تو تین ماہ تک انتظار نہ کرتی،  ڈاکٹر کا سسپنشن لیڑ فیس بک پر دیکھا، میں بھی عام عوام میں سے ہوں، پروٹوکول نہ لیا نہ کبھی لوں گی، ہمارے پارٹی منشور کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 820127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش