0
Monday 7 Oct 2019 10:57
پولیس نزدیکی پہاڑیوں پہ موچہ زن

ایل او سی کے قریب ہزاروں افراد کا دھرنا جاری

ہر قیمت پہ کنٹرول لائن پار کریں گے، دھرنا قائدین کا اعلان
ایل او سی کے قریب ہزاروں افراد کا دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں چکوٹھی کے قریب ایل او سی عبور کرنے کے خواہش مند کشمیریوں کا دھرنا جاری ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے قریب جسکول کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے بارش اور شدید سردی میں شاہراہ سرینگر پر رات گزاری تاہم سخت موسم بھی ان کے ارادوں میں کمی نہ کر سکا۔ مظاہرین مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قید میں موجود اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لیے انتہائی پرجوش ہیں اور ہر قیمت پہ کنٹرول لائن پار کرنے پہ مصر ہیں۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے نافذ کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دھرنا قائدین کا کہنا ہے کہ راستے سے رکاوٹیں ہٹا کر ہمیں سیز فائر لائن عبور کرنے دی جائے، راستہ ملنے تک جسکول کے مقام پر ہی دھرنا دیا جائے گا۔ مارچ میں شامل شرکا نے کشمیریوں کی آزادی کے حق میں بینرز، کشمیر کے پرچم، جے کے ایل ایف رہنماؤں یاسین ملک اور دیگر کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں محصور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایل او سی کو عبور کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ ہمیں سیز فائر لائن عبور کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ادھر مظاہرین کو قابو کرنے اور ایل او سی پار کرنے سے روکنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری اردگرد کی پہاڑیوں پر مورچے سنبھالے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 820539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش