0
Wednesday 9 Oct 2019 13:42

کراچی، 6 خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر

کراچی، 6 خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر 6 خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو انعامی رقم دی جائے گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مختص کی گئی ہے، جبکہ منظور احمد عرف بلال کے سر کی قیمت 30 لاکھ ہے۔ دہشت گرد فضل غنی عرف شفیق اور عبیداللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے جبکہ غلام مرتضیٰ کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر ان خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 821029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش