0
Tuesday 15 Oct 2019 08:28

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری ننکانہ سے کراچی پہنچ گئے

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری ننکانہ سے کراچی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ بابا گرونانک کی 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری ننکانہ صاحب سے کراچی پہنچ گئے، یاتریوں کیلئے ٹرین میں خصوصی بوگیاں لگائی گئی تھیں، کراچی سٹی اسٹیشن پہنچنے پر سکھ یاتریوں کا پیپلز پارٹی کے سنیٹر انور لال ڈین نے استقبال کیا، انہوں نے سکھ رہنما سردار رمیش سنگھ کو ہار ہنائے۔ صحافیوں سے بات چیت میں سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پہلی بار سکھ یاتریوں کو اسپیشل ٹرین دی گئی، جس میں سیکیورٹی انتظامات بہتر تھے، وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے کے شکرگذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک کے دربار پر اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کروائی گئی، تاریخ گواہ ہے کہ کشمیریوں پر جب بھی ظلم ہوا، ہم نے ان کا ساتھ دیا ہے، بلکہ گوردواروں میں پناہ بھی دی ہے۔

اس سے قبل سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین کراچی پہنچی، تو یاتریوں کا اسٹیشن ہر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کی جانب سے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، خیریت معلوم کی گئی، اس موقع پر یاتریوں نے انتظامات پر سینیٹر انور لعل ڈین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ صحافیوں سے بات چیت میں سنیٹر انور لعل ڈین نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت پر سکھ یاتریوں کے شکرگزار ہیں، دنیا دیکھ لے کہ پاکستان اپنے مہمانوں کا کس طرح خیال رکھتا ہے، پوری دنیا کو اب بھارت پر دباﺅ ڈالنا ہوگا کہ وہ کشمیریوں پر ظلم بند کرے۔ انور لعل ڈین نے کہا کہ یاتریوں نے تعاون پر بلاول بھٹو زرداری کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 822036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش