0
Wednesday 16 Oct 2019 15:23

پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ کل ہوگا

پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ کل ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مضبوط میدان میں پی پی کے جمیل سومرو اور جی ڈی اے کے معظم علی عباسی کے درمیان ووٹوں کا مقابلہ کل ہوگا، پی ایس گیارہ میں سخت سیکورٹی میں ہونے اس مقابلے کو کانٹے کا مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔ پی ایس 11 لاڑکانہ دو پر ضمنی الیکشن میں پولنگ کل ہوگی۔ الیکشن کمیشن آفس میں بیلٹ باکسز، پیپرز سمیت دیگر سامان کو رینجرز اور فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو اور جی ڈی اے کے معظم علی عباسی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے، لاڑکانہ الیکشن کمیشن آفس میں بیلٹ باکسز، پیپرز سمیت دیگر سامان کو رینجرز اور فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پر ترسیل کی تیاریاں جاری ہیں۔

لاڑکانہ پی ایس 11 میں 138 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جن میں 20 پولنگ اسٹیشنز انہتائی حساس، 50 حساس اور 68 کو نامل قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر پاک آرمی کے جوان تعینات ہوں گے۔ لاڑکانہ پی ایس 11 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 152614 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 83016 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 69598 ہے۔
خبر کا کوڈ : 822422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش