0
Thursday 17 Oct 2019 10:36

کراچی ڈیفنس کی دکان میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

کراچی ڈیفنس کی دکان میں دھماکہ، 3 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر کی دکان میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر میں ہیئر ڈریسر کی دکان میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکوڈ کی ٹیم کو طلب کرلیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 28 سالہ محمد رضا، 17 سالہ مدنی، 21 سالہ ناظم کے نام سے کرلی گئی، جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر بارود کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، لگتا ہے کہ ہیئر ڈریسر کی دکان کھولی گئی تو گیس موجود ہونے سے دھماکہ ہوا، 2 دکانوں کو زیادہ جبکہ دیگر دکانوں کا کم نقصان ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش