0
Thursday 17 Oct 2019 12:34

برطانوی شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا، شاندار استقبال

برطانوی شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا، شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے چوتھے روز لاہور پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیگر حکام کے ہمراہ شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے شہزادہ ولیم سے پاکستانی حکام کا تعارف کروایا۔ برطانوی شاہی جوڑا لاہور آمد کے موقع پر دوپہر ساڑھے 12 بجے ایس او ایس ویلج میں تقریب میں شرکت کرے گا۔ بعد ازاں شاہی جوڑا دوپہر1 بج کر 30 منٹ پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کرے گا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شاہی جوڑے کے خصوصی استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ شاہی جوڑا دوپہر 3 بجے بادشاہی مسجد جبکہ 4 بجے شوکت خانم ہسپتال میں منعقد کی جانیوالی تقریب میں شرکت کرے گا۔ اس کے علاوہ شاہی جوڑا گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کرے گا۔ شاہی جوڑے کو لاہور میں صدارتی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شہر کی اہم شاہراہیں شاہی جوڑے کی آمد کے باعث سڑکیں ویران رہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 822625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش