0
Thursday 17 Oct 2019 20:11

وزیر اعظم عمران خان یکم نومبر کو گلگت کا دورہ کرینگے

وزیر اعظم عمران خان یکم نومبر کو گلگت کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان یکم نومبر کو گلگت کا دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر گلگت میں مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ لالک جان سٹیڈیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے۔ وزیراعظم کے دورے کے انتظامات کے حوالے سے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی ہوا، جس میں دورے کے انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے چار اکتوبر کو وزیر اعظم کا دورہ سکردو عین وقت پر منسوخ کیا گیا تھا، سکردو کے میونسپل گراؤنڈ میں جلسہ عام کیلئے سٹیج بھی سجایا گیا تھا اور لوگ بھی پہنچ گئے تھے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے عمران خان کا دورہ عین وقت پر منسوخ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 822705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش