0
Saturday 19 Oct 2019 10:16

مولانا فضل الرحمان کا اہم پیغام شہباز شریف نے اپنے میاں نواز شریف کو پہنچا دیا

مولانا فضل الرحمان کا اہم پیغام شہباز شریف نے اپنے میاں نواز شریف کو پہنچا دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کو امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا اہم پیغام پہنچا دیا۔ انہوں نے یہ پیغام نیب دفتر لاہور میں ہونے والی ملاقات میں دیا۔ ذمہ دار ذرائع نے یہ بات ہم نیوز کو بتائی اور کہا کہ ہونے والی ملاقات میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے امیر جے یو آئی سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے نواز شریف کو آگاہ کیا اور تمام امور پر اعتماد میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے صدر کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے کی اجازت چیئرمین نیب کی جانب سے ملنے والی منظوری کے بعد دی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ایل (ن) کے صدر نے سابق وزیراعظم کو اس حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔

یہ حکمت عملی پارٹی آزادی مارچ کے حوالے سے اپنائے گی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی کو نہ صرف ضروری ہدایات دیں بلکہ ان پر واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا مکمل ساتھ دیں اور بھرپور تعاون کریں۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پی ایم ایل (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے حوصلے بلند تھے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ ‎نوازشریف کی جانب سے27 اکتوبرکو ملک گیر سطح پریوم سیاہ منانےکے فیصلے کی تائید کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  نواز شریف نے ہدایت دی کہ 27 اکتوبرکو کشمیریوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 822856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش