0
Saturday 19 Oct 2019 12:07

نوجوانوں کیلئے 6 ملین کی لاگت سے ای روزگار منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، حفیظ الرحمن

نوجوانوں کیلئے 6 ملین کی لاگت سے ای روزگار منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، حفیظ الرحمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے میں جدید ٹھیلے متعارف کرائے جائیں گے جبکہ نوجوانوں کیلئے 6 ملین روپے کی لاگت سے ای روزگار منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلاسود قرضہ سکیم کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے محکمہ سوشل ویلفیئر، یوتھ افیئرز وومن ڈویلپمنٹ اور ہیومن چائلڈ رائٹس کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے تیار کئے جانے والے پیکیج پر عملدرآمد اور یوتھ پالیسی کے بارے میں دیئے جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے سے ریڑھی کا خاتمہ کر کے جدید ٹھیلے متعارف کرائے جائیں گے۔ پھلوں اور دیگر اشیاء کی فروخت کیلئے بھی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جدید ٹھیلے متعارف کرائیں گے اور ٹھیلوں کیلئے مخصوص جگہ کا تعین کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے 50 ملین کے منصوبے کی منظوری دی جا چکی ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد کیا جائے گا، جس کے تحت جو لوگ کاروبار کر سکتے ہیں ایسے خصوصی افراد کو باعزت زندگی گزارنے کیلئے 50 ہزار تک کی رقم دی جائے گی اور ان کی تربیت کرائی جائے گی۔ خصوصی افراد میں سے جو کاروبار نہیں کر سکتے ان کیلئے وظیفہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ باعزت زندگی گزار سکیں اور کسی پر بوجھ نہ بنیں۔ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ بلاسود قرضہ سکیم کے تحت قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی مرتبہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کیلئے یوتھ پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ بہت جلد قانون سازی کی جائے گی۔ کالجوں اور یونیورسٹیز میں سٹوڈنٹس کیئرئر کونسلنگ کے ادارے بنائے جائیں گے، مشاورتی عمل میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش