0
Sunday 20 Oct 2019 10:15

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عقوبت خانہ بنا دیا ہے، قیصر شریف

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عقوبت خانہ بنا دیا ہے، قیصر شریف
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل اور آزمائش سے دوچار ہے، ملک کے عوام پریشان اور سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ایک دلدل میں پھنس گیا ہے، 22 کروڑ عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں، لوگوں کے چہروں پر مایوسی اور اضطراب ہے۔ قیصر شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر پر وزیر اعظم ایک تقریر، آدھے گھنٹے کے احتجاج اور سیاہ رنگ کی پٹی سے آگے نہیں بڑھے۔

قیصر شریف نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور 76 دنوں سے مقبوضہ کشمیر کو عقوبت خانہ بنا دیا گیا ہے، لوگوں کو خوراک، ادویات اور پینے کا پانی تک نہیں مل رہا، بیمار اور زخمی علاج کے بغیر دم توڑ رہے ہیں، سکول، کالجز اور مارکیٹیں بند ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت جیلوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوفیو کے باعث لوگ اپنے مردوں کو گھروں میں دفنانے پر مجبور ہیں، انہیں جنازہ پڑھنے اور قبرستانوں میں جانے تک کی اجازت نہیں، مقبوضہ کشمیر کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایبٹ آباد میں ہونیوالی کشمیر مارچ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 823016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش