0
Sunday 27 Oct 2019 15:21

کراچی سے مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت آزادی مارچ کا آغاز

کراچی سے مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت آزادی مارچ کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔جے یو آئی کے آزادی مارچ کارواں کا آغاز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے ہوا ۔ مارچ کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، جب کہ مارچ کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کررہے ہیں۔ مارچ میں جے یو آئی (ف)کے رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے مقامی قائدین اور کارکن بھی شریک ہیں۔

انتظامی معاملات اور شیڈول
مارچ میں شامل ہونے والے کارکنان کو علاقائی اور ضلعی سطح پر تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مارچ میں شامل کارکنوں کو کھانے، پینے اور دیگر سہولتوں کی فراہمی بہتر انداز میں ہوسکے۔ شیڈول کے مطابق مارچ کے شرکاء ایم نائن موٹر وے سے حیدر آباد پہنچیں گے، جہاں سے مارچ کے شرکاء سکرنڈ، نواب شاہ، قاضی احمد، مورو، دولت پور، نوشہرو فیروز، کنڈیارو، ہالانی، رانی پور، گمبٹ، خیر پور اور روہڑی سے ہوتے ہوئے رات گئے سکھر پہنچیں گے۔ اتوار کی رات مارچ کے شرکا سکھر میں ہی قیام کریں گے پیر کی صبح روہڑی میں  بلوچستان سے آنے والے قافلے بھی مارچ میں شامل ہوجائیں گے، 28 اکتوبر کی صبح 11 بجے مارچ کا رخ پنجاب کی جانب ہوگا جو اوباڑو سے پنجاب میں داخل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 824228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش