0
Tuesday 29 Oct 2019 11:24

خیبر پختونخوا بھر میں تاجر برادری نے 2 روزہ شٹر ڈاؤن کا آغاز کر دیا

خیبر پختونخوا بھر میں تاجر برادری نے 2 روزہ شٹر ڈاؤن کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی تاجر برادری نے آج سے دو روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دوران تجارتی مراکز اور دکانیں بند رکھی گئی ہیں، جبکہ تاجر تنظیمیں احتجاجی مظاہرے بھی کریں گی۔ ہڑتال کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تاجروں کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں جن پر ایف بی آر کے ٹیکسوں کے خلاف نعرے درج ہیں۔ واضح رہے کہ تاجروں کی مرکزی تنظیم کی کال پر پشاور اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 29 اور 30 اکتوبر دو دنوں تک دکانیں بند رکھی جائیں گی۔ پشاور میں تاجر تنظیموں نے تمام بازاروں کے صدور کو اعتماد لیکر ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی بھی طے کر لی ہے، جس کے تحت شٹر ڈاؤن کے ساتھ مختلف شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ تمام پریس کلبوں کے سامنے بھی احتجاج ریکارڈ کرائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 824462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش